اردو
اردو
اس اکتوبر میں لوکل کونسل الیکشن ہو رہے ہیں۔ ہم آپ کو بیلٹ پیپر پیک بھیجیں گے تاکہ آپ گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں۔
ادھر جایئں
اس سال Moira Shire Council کے لیے کوئی انتخابات نہیں ہیں۔ آپ کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ووٹ دینے کے لیے کون انرول یا اندراج کر سکتا ہے
لوکل کونسل الیکشنز میں 2 قسم کے ووٹر رولز کی 2 اقسام ہیں: ریاستی یا سٹیٹ ووٹر رول اور کونسل ووٹر رول۔
سٹیٹ ووٹر رول
آپ کو لازمی اندراج کرنا اور ووٹ دینا چاہیے اگر آپ:
- آسٹریلیا کے شہری ہیں 18
- سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں
- آپ اپنے ایڈریس پر ایک ماہ سے زیادہ عرصہ رہ چکے ہیں۔
اگر آپ آسٹریلوی شہری بن گئے ہیں لیکن ابھی تک ووٹ ڈالنے کے لیے اندراج نہیں کیا ہے، تو آپ کو بدھ 7 اگست کو 4pm تک اندراج کرنا ہوگا۔
بہت سے لوگ شہریت کی تقریبات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اندراج کرتے ہیں۔ صحیح سے معلوم نہیں ہے کہ آپ اندراج شدہ ہیں؟ چیک کرنے کے لیے آپ ہمیں 03 9209 0165 پر کال کر سکتے ہیں۔
آپ یا تو آن لائن ووٹ دینے کے لیے اندراج کر سکتے ہیں (انگریزی میں) یا آپ ترجمہ شدہ انرولمنٹ فارم بھرسکتے ہیں۔
ترجمہ شدہ انرولمنٹ فارم انگریزی میں پرنٹ آؤٹ ہوگا۔ آپ اس پر دستخط کر کے ہمیں ای میل کر سکتے ہیں:
وکٹورین الیکٹورل کمیشن
Reply Paid 66506
Melbourne VIC 8001
آپ کو اسٹیمپ کی ضرورت نہیں ہے۔
اپنی تفصیلات چیک یا اپ ڈیٹ کریں
ایک بار جب آپ ووٹرز کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں، تو آپ کو اپنی تفصیلات کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا چاہیے۔ جب بھی آپ گھر منتقل کرتے ہیں یا اپنا نام تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کو اپنے اندراج کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ نے حال ہی میں گھر منتقل کیا ہے یا اپنا نام تبدیل کیا ہے، تو آپ کوبدھ 7 اگست کو 4pm سے پہلے اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنی ہوں گی۔
آپ اپنا انرولمنٹ فارم اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں (انگریزی میں) یا آپ وہی ترجمہ شدہ انرولمنٹ فارم اپنا نام بدلنے یا اپنا اڈریس بدلنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
کونسل ووٹر رول
لوکل کونسل کے انتخابات کے خاص اصول ہوتے ہیں۔ اگر آپ آسٹریلیا کے شہری نہیں ہیں، لیکنآپ:
- پراپرٹی کے مالک ہیں، پراپرٹی پر رہتے ہیں، یا کسی کارپوریشن کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس پراپرٹی پر کونسل کے ریٹس ادا کرتے ہیں
- 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں
- پہلے سے ہی اسٹیٹ ووٹرز رول میں شامل نہیں ہیں
آپ اپنی لوکل کونسل کے ساتھ براہ راست اندراج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
میلبورن سٹی کونسل کے اپنے قوانین ہیں۔ اگر آپ میلبورن شہر میں مکان، اپارٹمنٹ یا دکان کرائے پر لیتے ہیں تو بھی آپ ووٹ کے لیے اندراج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اپنی مقامی کونسل سے براہ راست رابطہ کریں کہ آیا آپ کونسل میں اندراج شدہ ووٹر ہیں یا اندراج کے لیے درخواست دینے کے لیے۔ آپ کوبدھ 7 اگست کو 4pm سے پہلے کونسل کے ساتھ اندراج کرنا ہوگا۔
آپ کے اندراج کے بعد، آپ کو ووٹ دینا ضروری ہے۔ اگر آپ ووٹ نہیں دیتے ہیں تو آپ کو جرمانہ ہو سکتا ہے۔
کونسل کے ووٹر رول کے بارے میں مزید پڑھیں۔
لوکل کونسل الیکشنز میں ووٹ کیسے ڈالیں
ہم آپ کو پیر 7 اکتوبر سے بیلٹ پیک بھیجیں گے۔
بیلٹ پیک میں یہ ہوگا:
- ایک بیلٹ پیپر
- الیکشن کے امیدواروں کے بیانات
- بیلٹ پیپر کا لفافہ (اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے)
- ایک جوابی ادائیگی والا لفافہ جس کی ادائگی ہوچکی ہے (آپ کے بیلٹ پیپر کے لفافے میں ڈالنے کے لیے)۔
کچھ کونسلوں کے پاس دوسری زبانوں میں ہدایات کا ایک کتابچہ بھی ہوگا۔
اپنے ووٹ کی گنتی کو یقینی بنانے کے لیے آپ کو اپنا بیلٹ پیپر درست طریقے سے مکمل کرنا ہوگا
- اس امیدوار کے آگے باکس میں 1 لکھیں جسے آپ جیتنا دیکھنا چاہتے ہیں
- اپنی دوسری پسند کے امیدوار کے آگے باکس میں 2 لکھیں
- نمبر لکھتے رہیں جب تک کہ تمام خانوں میں ایک نمبر موجود نہ ہو
- صرف نمبرز کا استعمال کریں۔
میلبورن سٹی کونسل کے ووٹنگ کے خصوصی اصول ہیں۔ اگر آپ میلبورن سٹی کونسل کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تو آپ کو 2 بیلٹ پیپرز موصول ہوں گے۔ آپ کو دونوں بیلٹ پیپرز بھرنے چاہئیں۔
چھوٹے بیلٹ پیپر پر، لیڈرشپ ٹیم کا انتخاب کرنے کے لیے، آپ کو اپنی پسند کے مطابق تمام خانوں کو نمبر دینا ہوگا۔
بڑا بیلٹ پیپر کونسلر الیکشن کے لیے ہے۔ آپ اپنے انتخاب کے کونسلرز کے گروپ کے لیے لائن کے اوپر '1' لگا سکتے ہیں
یا
آپ انفرادی کونسلرز کے لیے لائن کے نیچے خانوں کو نمبر دے سکتے ہیں۔ اگر آپ لائن کے نیچے ووٹ دیتے ہیں، تو آپ کو اپنی پسند کے مطابق لائن کے نیچے ہر باکس کو نمبر دینا ہوگا۔
اپنا ووٹ کیسے پوسٹ کریں
- اپنا مکمل شدہ بیلٹ پیپر بیلٹ پیپر کے لفافے میں رکھیں (جس پر فلیپ ہے) اور اس کو بند کریں۔
- بیلٹ پیپر کے لفافے سے منسلک فلیپ پر اپنی تفصیلات پُر کریں۔
- بند بیلٹ پیپر کے لفافے کو پوسٹ کرنے سے پہلے جوابی ادائیگی والے لفافے میں رکھیں۔
اسے جتنی جلدی ہو سکے ہمیں واپس بھیج دیں۔ میل میں آپ کے ووٹ کی آخری تاریخ 6pm جمعہ 25 اکتوبر ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کا ووٹ وقت پر پوسٹ کیا گیا ہے، چیک کریں کہ آپ کے مقامی میل باکس پر ڈاک کو کس وقت اٹھایا جاتا ہے۔
کس کو ووٹ دینا چاہیے
اگر آپ اندراج شدہ ہیں، تو آپ کو ووٹ دینا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس ووٹ نہ دینے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے اور آپ ووٹ نہیں دیتے ہیں تو آپ کو $99 کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
ہر ووٹ اہم ہے، اور آپ کا ووٹ بھی اہم ہے۔ ہر الیکشن آپ کے لیے یہ بتانے کا موقع ہوتا ہے کہ جن مسائل کی آپ فکر کرتے ہیں ان کی نمائندگی کس کو کرنی چاہیے۔
الیکشن کے دوران کہیں اور ہونا
اگر آپ پیر 7 اور جمعہ 25 اکتوبر کے درمیان اپنے عام پتے پر نہیں ہوں گے، تب بھی آپ کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
آپ ان میں سے کسی بھی آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں:
- ہمیں اپنا بیلٹ پیک کسی دوسرے پتے پر بھیجنے کو کہیں۔ ہمارے پاس اس کے لیے ایک آن لائن فارم ہوگا بدھ 7 اگست سے۔
- جمعرات 19 ستمبر اور جمعہ 25 اکتوبر کے درمیان ہفتے کے دنوں میں اپنی کونسل کے الیکشن آفس میں ووٹ دیں۔ اپنی کونسل کا الیکشن آفس تلاش
ہمیں اپنے کہیں اور ہونے کی اطلاع دیں
اگر آپ پیر 7 اور جمعہ 25 اکتوبر کے درمیان وکٹوریہ سے دور ہوں گے اور الیکشن آفس میں ووٹ نہیں دے سکتے یا اپنا بیلٹ پیک کسی اور پتے پر نہیں بھیج سکتے تو آپ ہمیں اطلاع دے سکتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ ہم جان سکیں گے کہ آپ کہیں اور ہیں اور ووٹ نہیں دے سکتے۔
ایک مترجم کے ساتھ ہم سے بات کرنے کے لیے 03 9209 0165 پر کال کریں۔
اپنی اانرلومنٹ کی معلومات چیک کرتے وقت آپ Away from Victoria فارم (انگریزی میں) بھی مکمل کر سکتے ہیں۔
ووٹر الرٹ
ووٹر الرٹ ایک مفت ایس ایم ایس اور ای میل الیکشن ریمائنڈر سروس ہے۔ آپ الیکشن اپ ڈیٹس اور ووٹنگ کی یاد دہانی (انگریزی میں) حاصل کر سکتے ہیں۔
الیکشن میں کھڑے ہونے والے امیدوار
آپ پیر 9 ستمبر (انگریزی میں) سے اپنے علاقے میں الیکشن کے لیے کھڑے لوگوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو آپ کے بیلٹ پیک کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے لوگوں کے انتخاب کے ساتھ ایک کتابچہ بھی بھیجیں گے۔
الیکشن کے لیے کھڑے ہوں
اگر آپ الیکشن میں کھڑے ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو نامزد کرنا ہوگا۔ نامزد کرنے سے پہلے آپ کو قواعد کو سمجھنا ہوگا۔
ان قواعد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کسی مترجم کے ساتھ ہم سے بات کرنے کے لیے 03 9209 0165 پر کال کریں۔
انتخابات میں کھڑے ہونے کے لیے نامزدگی صبح کے ۹ بجے پیر ستمبر9 کو کھلیں گی۔ اور منگل 17 ستمبر کو دوپہر کے 12 بجے بند ہوں گی۔
مزید جانیے الیکشن میں کھڑے ہونے کے بارے میں (انگریزی میں) .
اگر آپ ووٹ نہیں دیتے ہیں
اگر آپ رول میں ہیں اور آپ ووٹ نہیں دیتے ہیں، تو آپ کو الیکشن کے بعد ہماری طرف سے ایک خط ملے گا جس میں آپ کی وجہ پوچھی جائے گی۔ یہ جرمانہ نہیں ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ ہمیں جواب دیں۔ فارم پر ووٹ نہ دینے کی وجہ لکھیں اور ہمیں واپس بھیجیں۔
اگر آپ خط واپس نہیں بھیجتے ہیں، یا آپ کے پاس ووٹ نہ دینے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے، تو آپ کو $99 کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید معلومات
اگر آپ کا 2024 لوکل کونسل الیکشن کے بارے میں کوئی سوال ہے تو، کسی مترجم کے ساتھ ہم سے بات کرنے کے لیے 03 9209 0165 پر کال کریں۔